بی ایس این ایل تلنگانہ کے چیف جنرل منیجر اننت رام نے حیدرآباد میں آج 4جی پلس وائی فائی خدمات کا آغاز کیا۔ان خدمات کے آغاز کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 4.5 جی
خدمات کے ذریعہ موجودہ ڈاٹا کی
اسپیڈ سے زیادہ اسپیڈ فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ 4.5 جی اسپیڈ کے وائی فائی ہاٹ اِسپاٹ سرویسس حیدرآباد میں
چار مقامات بشمول مائتری ونم، ایل بی نگر کامینینی ہاسپٹل علاقہ اور کوٹھی
کے ایک حصہ میں دستیاب ہے۔